ڈالر کی قدر میں مزید کمی، نئی قیمت 231 روپے ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث روپیہ قدرے مستحکم ہونا شروع ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 41 پیسے سستا ہوکر 231 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس میں127 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، کاروبار کے دوران انڈیکس 41 ہزار 600 سے زائد پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مستقبل میں آسٹریلوی شہریوں کی بڑی تعداد ڈیجیٹل کرنسی کی طرف رُخ کرے گی، رپورٹ

قبل ازیں اسٹیٹ بینک نے ڈالر سمیت ديگر غیرملکی کرنسیز کی نقد خرید و فروخت پر پابندی لگادی تھی۔

حکام کے مطابق 2 ہزارڈالر يا اسکے مساوی دیگرغیرملکی کرنسی کی نقد رقم سے خریدوفروخت ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج کمپنیز کو نقد ڈیلنگ سے روکنے کا سرکلرجاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیز ڈالر ودیگرکرنسیز کی تجارت بذریعہ چیک کریں۔

Related Posts