سمندری طوفان کے اثرات، کراچی میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں سمندری طوفان بیپر جوائے کے ممکنہ اثرات آنے شروع ہوگئے، شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، سعود آباد، کلفٹن، ہاکس بے، ابراہیم حیدری اور لانڈھی میں بارش شروع ہوچکی ہے۔

محکمہ موسمیات نے طوفان کے پیش نظر شہر میں آج 50 ملی میٹر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گزشتہ 1 روز میں لاہور میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟

کراچی کے مشرق میں سپر ہائی وے سے لے کر ساحلی پٹی تک گہرے بادل ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ٹھٹھہ کے اوپر بارش برسانے والے گہرے بادل موجود ہیں، یہ بادل مشرق سے مغرب کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ یہ بادل اسٹیل ٹاؤن، پورٹ قاسم اور آگے کے علاقوں میں بارش برسائیں گے۔

Related Posts