فیروز خان اور اشنا شاہ کے معروف ڈرامے ’حبس‘ کے ہدایت کار مصدق ملک نے کہا ہے کہ فیروز خان کے ساتھ اُن کا کام کرنے کا تجربہ بے حد خراب رہا۔
حال ہی میں مصدق ملک نے ایک انٹرویو میں شرکت کی، جس میں انہوں نے فیروز خان کے ساتھ اپنے کام کے تجربے کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔
فیروز خان کے حوالے سے اپنی ایک وائرل پوسٹ پر مصدق ملک نے کہا کہ ڈرامے کا کردار ایک فکشن ہے اسے اداکار کی اصل زندگی کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پوسٹ کرنے کا فیصلہ میرا تھا کیونکہ گھریلو زیادتی میں برداشت نہیں کر سکتا، میری آنٹی کو ان کے شوہر نے گھریلو تشدد کر کے مار دیا تھا اس لیے اگر کوئی تھوڑی سی بھی زیادتی کرے تو یہ میرے لیے بہت بڑی بات ہے۔
کورین اداکار لی جونگ سک کی معروف کورین گلوکارہ کیساتھ تعلقات کی خبریں
اداکار فیروز خان کے ساتھ اپنے تجربے کے بارے میں ہدایتکار نے کہا کہ اُن کے ساتھ کام کرنا تھوڑا مشکل تھا کیونکہ انہوں نے ٹیم کو گمراہ کیاتھا، کئی مرتبہ اداکار نے مجھے ڈبل کراس کرنے کی کوشش کی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایک اداکار کا کام ایک سنجیدہ کام ہوتا ہے۔ بہت سے اداکار سنجیدگی سے نہیں لیتے پاکستان میں ڈائریکٹر کو اداکار کو لاڈ کرنا پڑتا ہے، پھر اداکار کہتا ہے، ‘میں تمہارا سین کرنے آؤں گا’، یہ میرا سین نہیں ہے، آپ کو کیا معاوضہ دیا جاتا ہے۔
ہدایتکار مصدق ملک نے مزید انکشاف کیا کہ معاملات اس وقت غلط ہوگئے جب فیروز نے ڈائریکٹر کے کام میں مداخلت کرنے کی کوشش کی، کئی مواقع پر وہ رو پڑے جہاں کوئی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ کئی مواقع پر انہیں فیروز خان کی وجہ سے خود کو قابو رکھنا پڑا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








