کراچی: لاک ڈاؤن میں چور اور ڈاکوؤں کی وارداتیں دیکھ کربھتہ خور بھی متحرک ہوگئے، 27مارچ کولیاری کے ایک تاجرکو بھتے کی کال موصول ہوئی،
بھتہ خوروں نے تاجرسے30لاکھ روپے کامطالبہ کیا،یہی نہیں خوف دلانے کیلیے31مارچ کوبھتہ خوروں نے تاجرکے گھرپرفائرنگ کی۔
تاجرنے بھتہ خوروں سے تحفظ کیلیے پولیس سے رابطہ کیا،تاجرنے پولیس کی یقین دھانی پربھتہ خوروں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔
تاجرکی جانب سے درج کرائی گئے مقدمے کی ایف آئی آرسا منے آگئی ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ حالات میں جب کہ پورے ملک بشمول کراچی میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے، اور سیکورٹی انتہائی سخت ہے پھر بھی اس قسم کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔