پریوں کے دیس آزربائیجان نے پاکستانیوں کیلئے سیاحت انتہائی آسان کردی، جانا ہے تو جانئے طریقہ کار

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

پریوں (کوہ قاف) کا دیس آذربائیجان پاکستانی سیاحوں کے لیے تیزی سے ایک مقبول ترین منزل بنتا جا رہا ہے، جس کی بڑی وجہ آسان ویزا پراسیس اور کم فیس ہے۔

سیاحت کے حوالے سے بات کی جائے تو آزربائیجان کا دارالحکومت باکو سب سے پرکشش ہے، جہاں یونیسکو میں شامل قدیم شہر “ایچر شیہر”، جلتی آگ کا ٹاور اور پررونق کیسپیئن سی بلیوارڈ موجود ہیں۔

سیاح آذربائیجان کی قدیم تاریخ، رنگا رنگ ثقافت اور منفرد طرزِ تعمیر سے متاثر ہوتے ہیں۔

سیاحوں کی سہولت کے لیے آذربائیجان نے آن لائن ASAN ویزا سسٹم (https://evisa.gov.az/en/) متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے کئی ممالک کے شہری، بشمول پاکستان، الیکٹرانک ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کی دو کیٹیگریز ہیں:

  • اسٹینڈرڈ ای ویزا (سنگل انٹری، 30 دن قیام): 20 ڈالر + 5 ڈالر سروس فیس؛ پراسیسنگ وقت 3 تا 5 ورکنگ ڈیز۔

  • ارجنٹ ای ویزا: 50 ڈالر؛ پراسیسنگ وقت 3 تا 5 گھنٹے۔

ہر ای ویزا کی کل میعاد 90 دن ہوتی ہے، جس میں زیادہ سے زیادہ 30 دن کا قیام ممکن ہے۔

پاکستانی سیاحوں کے لیے صرف یہ دستاویزات درکار ہیں:

ایک پاسپورٹ اور اس کے پہلے صفحے کی فوٹو کاپی، مکمل ویزا فارم، حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر، میڈیکل سرٹیفکیٹ، انشورنس سرٹیفکیٹ اور آن لائن فیس کی ادائی۔

حکام کے مطابق اس آسان نظام نے پاکستانی سیاحوں کی بڑی تعداد کو آذربائیجان کے قدیم ورثے اور جدید دلکشیوں کا تجربہ کرنے پر آمادہ کر دیا ہے۔

Related Posts