فیملی کورٹ نے فیروز خان سے آمدن کی تفصیلات طلب کرلیں

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کی فیملی کورٹ  شرقی نے اداکار فیروز خان کی  جانب سے بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق درخواست پر بچوں کے تعلیمی اور علاج و معالجے کے اخراجات اور اداکار کی ماہانہ آمدنی کی تفصیلات آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

سٹی کورٹ میں فیملی عدالت شرقی کے روبرو فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

انگلش کرکٹر نے عمران خان پر حملے کو دورہ پاکستان کیلئے پریشان کن قرار دیدیا

فیروز خان کے وکیل فائق جاگیرانی ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ ان کے موکل بچوں کا 20 ہزار روپے ماہانہ خرچ دینے کو تیار ہیں اور بچوں کے تعلیمی اخراجات اور علاج و معالجہ کی رسیدیں عدالت میں جمع کرائی جائیں۔

سابقہ اہلیہ کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ فیروز خان کو اگر کوئی نقصان ہوا ہے تو دستاویزی ثبوت جمع کرائیں۔ علیحدہ سے رہائش کا بندوست کیا جائے اور بچوں کے والد اگر وہاں ملنا چاہیں تو مل سکتے ہیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔

فیروز خان کے وکیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم سچ لیکر سامنے آئیں گے، پیسے کی ڈیمانڈ کی گئی اور نہ دینے پر ڈومیسٹک وائلنس کا کیس بنانے کی دھمکی دی گئی۔

Related Posts