اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبد اللہ کی اہلیہ شہزادی رجوہ الحسین کے والد اور شاہ اردن عبد اللہ دوم کے سعودی سمدھی خالد بن مساعد بن سیف بن عبدالعزیز السیف اپنے ملک سعودی عرب میں انتقال کر گئے۔
اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کے حکم سے شاہی دیوان نے شاہی ہاشمی کورٹ میں مرحوم کے لیے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا۔ شاہی دیوان نے اس موقع پر شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین، شاہی خاندان، متوفی کے خاندان اور السیف خاندان سے دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
شاہ اردن کے سمدھی کون تھے؟
شاہ عبد اللہ دوم کے سمدھی مرحوم ارب پتی سعودی بزنس مین خالد بن مساعد بن سیف بن عبدالعزیز السیف 1953 میں پیدا ہوئے، ان کی شادی عزہ بنت نایف سے ہوئی۔ ان کے چار بچے فیصل، نایف، دانا اور شہزادی رجوہ ہیں۔ السیف خاندان کی ابتداء سبائی قبیلے سے ہوئی جو شاہ عبدالعزیز کے دور کے آغاز سے ہی نجد کے شہر سدیر میں العطار قصبے کے شیخ ہیں۔
سبیع قبیلہ ان سب سے بڑے قبیلوں میں شمار ہوتا ہے جو مملکت سعودی عرب کے کئی علاقوں میں آباد ہوئے۔ ان میں سے ایک گروہ العطار میں مقیم تھا۔ العطار کے شہزادے سیف خاندان سے تھے۔

شہزادی رجوہ کے والد نے بیروت کی امریکن یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ کی ڈگری کے ساتھ گریجویشن کر رکھا تھا۔ انہوں نے السیف کنٹریکٹنگ انجینئرز کمپنی کی بنیاد رکھی جو اب مملکت سعودی عرب کی سب سے بڑی کنٹریکٹنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ بھی ان کی کئی کمپنیاں مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








