وفاقی حکومت نے شاہد آفریدی کی دلی خواہش پوری کردی! جانیں آخر معاملہ ہے کیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے جبکہ اس سے قبل انہوں نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کو افسوسناک قرار دیا تھا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے آفیشل ہینڈل سے ایک پیغام میں سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے میچ میں شرکت کا فیصلہ کرکے نہ صرف ٹی 20 ورلڈکپ کے وقار کو محفوظ کیا بلکہ کھیل کے عالمی استحکام کو بھی یقینی بنایا جس سے کرکٹ کی اسپرٹ برقرا رہی۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کرکٹ جیت گیا جس کا مطلب فاصلوں کو کم کرنے میں کھیل پل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنا اگرچہ افسوسناک ہے لیکن وہ اس معاملے میں اپنی حکومت کے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتے آئے ہیں کہ کرکٹ بعض اوقات سیاسی کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کر سکتی ہے تاہم موجودہ حالات میں پاکستان کا یہ فیصلہ قابلِ فہم ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد اب پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

Related Posts