وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،پانچ سال کے لئے 36 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 3 ہزار اور ارجنٹ کی پانچ ہزارمقرر کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پانچ سال کے لئے 72 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 55 سو اور ارجنٹ کی 9 ہزار،پانچ سال کے لئے 100 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 6 ہزار اور ارجنٹ کی 12 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ دس سال کے لئے 36 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 45 سو اور ارجنٹ کی 75سو،دس سال کے لئے 72 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 8250 اور ارجنٹ کی 13 ہزار پانچ سو مقرر کی گئی ہے۔

دس سال کے لئے 100 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار اور ارجنٹ کی 18 ہزار،نوٹیفکیشن کے مطابق مقرر کردہ فیسوں کا اطلاق 17 فروری سے ہو گا۔ ڈائیریکٹوریٹ جنرل ایمگریشن اینڈ پاسپورٹ نے فیسوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا دیرپا زرعی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کیلئے عالمی کوششیں تیز کرنے پر زور

Related Posts