وفاقی حکومت نے قومی ای کامرس کونسل قائم کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

e-commerce council
وفاقی حکومت نے قومی ای کامرس کونسل قائم کردی

کراچی :وفاقی حکومت نے قومی ای کامرس کونسل قائم کردی۔کونسل ای کامرس پالیسی پر عمل درآمد کیلئے قائم کی گئی۔کونسل کے سربراہ وزیر تجارت ہوں گے۔

کونسل میں نجی شعبے کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔سیکرٹری تجارت کونسل کے سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں :ای کامرس پالیسی نوجوان کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی کی طرف اہم قدم ہے،فردوس عاشق اعوان

گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر کونسل کے ارکان میں شامل ہیں۔ سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری قانون،سیکرٹری آئی ٹی بھی کونسل کے ارکان میں شامل ہیں ۔

سیکرٹری مواصلات،سیکرٹری تخفیف غربت و سماجی تحفظ ارکان میں شامل ہیں۔

Related Posts