ملک بھر میں پہلی ڈیجٹیل مردم شماری کا آغاز ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے میں کراچی سمیت ملک کے بڑے حصے میں یکم مارچ تا 15 مارچ ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی، جس میں عوام موبائل کے ذریعے اپنے خاندان کی تفصیلات درج کروا سکیں گے۔
متعلقہ محکمے کے مطابق مردم شماری کے نتائج ٹھیک ایک ماہ بعد جاری کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ڈیجیٹل مردم شماری زور و شور سے جاری ہے۔ ذیل میں تصویروں کے ذریعے ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی سرگرمیاں پیش خدمت ہیں۔

چیف شماریات نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے تمام صوبوں کو آن بورڈ لے لیا گیا۔

13 جنوری 2022 کو مشترکہ مفادات کونسل نے ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے حکم دیا تھا۔

چیف شماریات کے مطابق ایک لاکھ 15 ہزار افراد پر مشتمل عملہ مردم شماری کرے گا، اس عمل سے جیو ٹیگ اور معاشی شماری میں مدد ملے گی، اور بہتر منصوبہ بندی بھی کی جا سکے گی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








