واشنگٹن: امریکی کمپنی ورجن گلیکٹک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمرشل خلائی سیاحتی سروس کا آغاز 27 جون سے کیا جا رہا ہے، گلیکٹک 01 پرواز 27 سے 30 جون کے دوران خلا میں جائے گی جس میں 6 افراد سوار ہوں گے۔
کمپنی کی جانب سے اگست کے شروع میں دوسری کمرشل پرواز بھیجنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے بعد ہر ماہ خلا میں سیاحوں کو بھیجا جائے گا۔
گلیکٹک 01 میں عام افراد کے بجائے اٹلی کی فضائیہ کے افراد بھیجے جائیں گے جو مختلف سائنسی تجربات کریں گے، اس کے بعد اسپیس فلائٹ کا سلسلہ عوام کیلئے بھی شروع کر دیا جائے گا۔
مگر خلا کی سیر سستی نہیں ہوگی کیونکہ وہاں جانے کیلئے ہر فرد سے ساڑھے 4 لاکھ ڈالرز (لگ بھگ 13 کروڑ پاکستانی روپے) کرایہ لیا جائے گا۔
معاشی و معاشرتی بدحالی زندگی کم کرنے کا باعث بنتی ہے۔سائنسی تحقیق
اس کمپنی نے مئی میں خلا کیلئے آخری ٹیسٹ پرواز کو کامیابی سے مکمل کیا تھا۔
خیال رہے کہ یہ کمپنی لگ بھگ 2 دہائیوں سے خلا کیلئے کمرشل پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر اب جاکر ایسا ممکن ہونے والا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








