رواں سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا،ماہر فلکیات

تازہ ترین

تازہ ترین

رواں سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا،ماہر فلکیات
رواں سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا،ماہر فلکیات

کراچی:ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ رواں سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا۔لیکن یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی اور ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے رواں سال کے پہلے سورج گرہن کے حوالے سے اپنا بیان جاری کیا ہے۔

ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہاکہ 10 جون کا سورج گرہن روس، گرین لینڈ، شمالی کینیڈا، شمالی ایشیا، یورپ اور امریکا میں دیکھا جاسکے گا۔

ماہر فلکیات نے مزید کہا کہ سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 12 منٹ پرشروع ہوگا۔مملکت پاکستان میں اس کا نظارہ نہیں کیا جاسکے گا۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ 3 بج کر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا جبکہ 3 بج کر 34 منٹ پر یہ اختتام کو پہنچے گا۔انہوں نے کہاکہ سورج گرہن کے دوران اس کا رِنگ آف فائر دیکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: رواں سال کا پہلا سپر مون گلابی دنیا کے کئی ممالک میں دیکھا گیا

Related Posts