پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل شروع ہو گا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل شروع ہو گا
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل شروع ہو گا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم اور میزبان ٹیم زمبابوے کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل سے ہرارے میں کھیلا جائے گا۔

زمبابوے اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا۔

ساؤتھ افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی جاسکتی ہے جس کہ مطابق یاسر شاہ کی جگہ زاہد محمود کو موقع دیے جانےکا امکان ہے۔

 پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی فتح کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی فتح کے لیے پر امید ہے جس کے لیے بھرپور پریکٹس بھی جاری ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں ایک مقابلے میں دو سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ زمبابوے کی ٹیم بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد ٹیسٹ سیریز میں فتح کے لیے پر امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیب نے وزارت داخلہ کو احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے خط دیا

Related Posts