مرحوم دوست کی انشورنس کی بھاری رقم دوست نے ہتھیالی، باپ انصاف کیلئے دربدر

تازہ ترین

تازہ ترین

مرحوم دوست کی انشورنس کی بھاری رقم دوست نے ہتھیالی، باپ انصاف کیلئے دربدر
مرحوم دوست کی انشورنس کی بھاری رقم دوست نے ہتھیالی، باپ انصاف کیلئے دربدر

اسلام آباد:مرحوم دوست کی دیت کی رقم پر اس کے دوست نے قبضہ کرلیا، مرحوم نوجوان کا باپ پیسوں کے حصول کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دوات جان نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ میرا بیٹا عبداللہ جان سعودی عرب میں ملازمت کرتا تھا جس کا ٹریفک حادثے میں انتقال ہوگیا، میرے بیٹے کے دوست نے کہا کہ آپ مجھے پاور آف اٹارنی بھیجو میں دیت کی رقم تین لاکھ 26 ہزار ریال وصول کرکے آپ کو بھیج دوں گا۔

میں نے پاکستان سے پاور آف اٹارنی بھیج دی تو وہاب خان نے انشورنس کمپنی سے تین لاکھ 26 ہزار ریال رقم وصول کی اور مجھے کہا کہ جب میں پاکستان واپس آؤں گا تو آپ کو رقم دے دوں گا۔

اب جبکہ وہ پاکستان آچکا ہے اس کے باوجود اس نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، پھر میں نے بیٹے کی دیت کے پیسوں کا تقاضا کیا تو اس نے پیسے دینے سے انکار کر دیا۔

میں نے اس کو کہا مجھے اپنے بیٹے کے کے یتیم بچوں کی کفالت کرنی ہے لیکن اس نے پیسے دینے کی بجائے مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

میں نے ایک اور آدمی سے پیسوں کے بارے میں ذکر کیا تو اس نے کہا تھا کہ مجھے چار لاکھ روپے دے دو، میں تمہیں وہاب خان سے پیسے لے دوں گا، مگر اس نے بھی نہیں دلوائے، اب میں دس ماہ سے میں ذلیل وخوار ہو رہا ہوں۔

دونوں مل کر مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر پیسوں کا تقاضہ کیا تمہاری بیٹیوں اور بیٹوں کو اغوا کرلیں گے، پولیس بھی ان دونوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: سراپا احتجاج اوورسیز پاکستانیوں نے فائزر کی کورونا ویکسین کے لیے وزیراعظم اور مشیر صحت کا در کھٹکھٹا دیا

دیت خان نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ مجھے میرے بیٹے کی دیت کی رقم دلوائی جائے تاکہ میں اپنے بیٹے کے یتیم بچوں کی پرورش کرسکوں۔

Related Posts