اسلام آباد:حکومت نے بیرون ملک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے، 20 اپریل سے ہر ہفتے 6ہزار سے زائد پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا، معیدیوسف نے کہا پروازوں کا شیڈول قرنطینہ صلاحیت کو مدنظررکھ کر بنایا۔
وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی معید یوسف اور زلفی بخاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں صوبوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، اجلاس میں بیرون ملک پاکستانیوں کوواپس لانے سے متعلق فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ 20اپریل سے ہرہفتے6ہزارسے زائدپھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی تیاری کرلی گئی ہے اور پاکستانی سفارت خانوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ پاکستانی شہریوں کی ہربنیادی ضرورت پوری کریں۔
معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ ترجیحی بنیاد پرپاکستانیوں کوواپس لاناچاہتے ہیں، حکومت تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے، پاکستان میں ہر آنیوالے مسافر کا کورونا ٹیسٹ اور قرطینہ میں رکھا جائے گا، پروازوں کاشیڈول قرنطینہ کی صلاحیت کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو مشکل گھڑی میں اکیلانہیں چھوڑیں گے، بدقسمتی سیبیرون ملک مقیم5 سے 6ہزار پاکستانی نوکریاں کھوچکے ہیں، کوشش ہے یو اے ای کی کمپنیاں پاکستانی ملازمین کوایئرٹکٹ کاخرچ دیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








