حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرول
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کردی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے فی لیٹراضافہ کردیا گیا۔

اس سے قبل پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کا امکان جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

دوسری جانب ہفتہ کو وفاقی کابینہ نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز کے مارجن میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں:حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

حکومت نے ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 2 روپے 87 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔جبکہ پیٹرول پر ڈیلر مارجن میں 2.10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

Related Posts