حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے 07 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کمی کی گئی ہے، جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 246 روپے 29 پیسے ہوگئی۔
لائٹ ڈیزل ایک روپے 3 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 140 روپے 90 پیسے ہوگئی ہے۔ مٹی کا تیل 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








