حکومت کا عید قربان پر کورونا کے پیش نظر صرف3 چھٹیاں دینے کا پلان

تازہ ترین

تازہ ترین

وزارت داخلہ نے عیدالاضحیٰ پر 3سرکاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
وزارت داخلہ نے عیدالاضحیٰ پر 3سرکاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰپر 3 چھٹیاں دینے کا پلان سامنے آگیا جو ممکنہ طور پر 31 جولائی سے شروع ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق عوام کو غیر ضروری سفر سے روکنے کے لیے اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق رواں برس عیدالاضحیٰ جمعے کے روز ہونے کا امکان ہے جس پر عید کی تین تعطیلات ممکنہ طور پر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ہوں گی۔

کورونا وائرس ایس و پیز پر عمل درآمد کروانے کے تحت فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے روکنے کے لئے اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی، عید الاضحی کے تین دن ہی سرکاری طور پر تعطیلات ہوں گی۔

مزید پڑھیں: عیدالاضحیٰ ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ سادگی سے منائی جائے۔وزیرِ اعظم کی اپیل

Related Posts