حکومت ماہی گیروں کو نئی کشتیاں اور آلات خریدنے کیلئے سرمایہ دیگی،علی زیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹریٹ کرائم کے واقعات سندھ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، علی زیدی
اسٹریٹ کرائم کے واقعات سندھ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، علی زیدی

کراچی:وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ماہی گیروں کو وفاقی حکومت نئی کشتیاں اور آلات خریدنے کیلئے سرمایہ دے گی۔ کورنگی فشر ہاربر اور میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ میں بوتھ قائم کئے جا رہے ہیں۔

دہائیوں سے محرومیوں کے شکار ماہی گیروں کیلئے پی ٹی آئی حکومت کی فشنگ پالیسی کے تحت وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے بڑا اعلان کر دیا۔ذرائعکے مطابق برسوں سے نظر انداز ماہی گیر کمیونٹی کا صبر اور انتظار رنگ لے آیا، مچھیروں کو سرمائے کی فراہمی کے لیے اہم قدم اٹھا لیا گیا۔

وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے ایک بیان میں کہا کہ محرومیوں میں دھنسی جفا کش ماہی گیر برادری کے لیے آج بڑا دن ہے، اب سرمائے کی قلت یا عدم دستیابی ماہی گیری میں رکاوٹ نہیں ڈال سکے گی۔

انھوں نے خوش خبری دی کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود حکومت ماہی گیروں کو سرمایہ فراہم کرے گی، اس سلسلے میں وزارت بحری امور نے بینک آف پنجاب اور کامیاب جوان پروگرام کو یک جا کر دیا ہے۔

علی زیدی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے بلیو اکانومی کے وژن کی روشنی میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے، علی زیدی نے بتایا کہ اس پروگرام کے ذریعے اب وزارت بحری امور ماہی گیروں کا ہاتھ تھامے گی، ہم ماہی گیروں کو آلات، ساز و سامان اور نئی کشتیاں خریدنے کے لیے سرمایہ دیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کورنگی فش ہاربر اور میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ میں بوتھ قائم کیے جا رہے ہیں، جن کا انتظام وزارت بحری امور اور بینک آف پنجاب سنبھالیں گے، اور اہل درخواست گزاروں کو سرمائے کے حصول میں معاونت فراہم کریں گے۔

علی زیدی نے کہاکہ ماہی گیر برادری کی بہبود و ترقی کے لیے فشنگ پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، عشروں سے نظر انداز اس طبقے کے لیے جلد مزید خوش خبریاں بھی دیں گے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں نہ کھڑی کرے، محمود مولوی

Related Posts