پاکستان کا ایک اور ٹیلنٹ بیرون ملک چلا گیا، پاکستان ہاکی کے مشہور اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ سہیل عباس ملائیشین ہاکی کے ساتھ وابستہ ہوگئے۔
سہیل عباس ملائیشین ہاکی ٹیم کے معاون کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں گے اور ملائیشین ہاکی ٹیم کیلئے پنالٹی کارنر کے شعبہ میں بہتری پر کام کریں گے۔
سہیل عباس اور ملائیشیا ہاکی فیڈریشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، اگلے چند روز میں سہیل عباس ملائیشیا چلے جائیں گے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد سہیل عباس کا کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ یہ پہلا معاہدہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








