نکل اوڈین کے سپر اسٹار کی دل توڑ دینے والی حقیقت! ٹائلر چیس کی وائرل ویڈیو سے مداح صدمے کا شکار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

نکلوڈین کی مشہور سیریز نیڈز ڈی کلاسفائیڈ اسکول سرویل گائیڈ کے سابق چائلڈ ایکٹر ٹائلر چیس جوکہ مارٹن کویرلی کا کردار ادا کرتے تھے ایک وائرل ویڈیو کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ ویڈیو میں انہیں کیلیفورنیا کے شہر ریور سائیڈ کی سڑکوں پر بے گھر حالت میں دیکھا گیا جو فینز کے لیے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوئی۔یہ ویڈیو دسمبر 2025 میں دوبارہ وائرل ہوئی جبکہ اسی طرح کی ویڈیوز ستمبر 2025 میں بھی سامنے آچکی تھیں۔

ویڈیو میں ٹائلر چیس کو پھٹے پرانے کپڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک شخص ان سے پوچھتا ہے کہ کیا وہ ڈزنی چینل پر کام کرتے تھے جس پر وہ درست کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ نکلوڈین اور شو کا نام Ned’s Declassified School Survival Guide بتاتے ہیں۔ ویڈیو میں وہ نظراً پریشان اور اداس دکھائی دیتے ہیں۔ یہ کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا جس پر فینز نے لکھاکہ یہ واقعی دل توڑ دینے والا ہے اور مجھے بہت دکھ ہوا۔

ٹائلر چیس کا کیریئر اور پس منظر

ٹائلر چیس (موجودہ عمر 36 سال) نے 2004 سے 2007 تک چلنے والے نکلوڈین شو میں مارٹن کویرلی کا کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے Everybody Hates Chris، فلم Good Time Max اور ویڈیو گیم L.A. Noire میں بھی کام کیا۔ ان کا آخری ایکٹنگ کریڈٹ 2011 کا ہے۔ بعد میں انہوں نے یوٹیوب پر شاعری شیئر کی لیکن 2021 کے بعد کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے۔

ذہنی صحت کے مسائل

ٹائلر کی ماں کے مطابق انہیں بائپولر ڈس آرڈر ہے اور وہ مالی مسائل کا شکار ہیں۔ وہ دوائیں اور پیسے سنبھالنے میں دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔ ستمبر 2025 میں ایک GoFundMe مہم شروع ہوئی جس میں 1200 ڈالر سے زائد جمع ہوئے لیکن ماں نے اسے بند کروا دیا کیونکہ انہیں مالی امداد کی بجائے طبی علاج کی ضرورت ہے جو وہ قبول نہیں کر رہے۔

سابق کو اسٹارز کا ردعمل

شو کے مرکزی ایکٹرز ڈیوون ورک ہائیزر، لنڈزے شا اور ڈینیل کرٹس لی (جو اب پوڈ کاسٹ چلاتے ہیں) نے ٹائلر کی صورتحال پر بات کی۔ ڈینیل نے ان سے ملاقات بھی کی اور فینز سے اپیل کی کہ ان کی ویڈیوز بنانا بند کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹائلر کو طویل مدتی مدد، استحکام اور ہاؤسنگ کی ضرورت ہے۔

How Did This Happen?": Former Nickelodeon Child Star Spotted Living  Homeless At 36 | Bored Panda

یہ واقعہ سابق چائلڈ اسٹارز کی ذہنی صحت، انڈسٹری کی سپورٹ کی کمی اور شہرت کے بعد کی مشکلات کو اجاگر کرتا ہے۔ فینز اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں لوگوں کی پرائیویسی کا خیال رکھنا چاہیے اور حقیقی مدد فراہم کی جائے۔

Related Posts