حب ڈیم مکمل بھرنے کے نشان سے بھی کئی فٹ اوپر چلا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

حب ڈیم مکمل بھرنے کے نشان سے بھی کئی فٹ اوپر چلا گیا
حب ڈیم مکمل بھرنے کے نشان سے بھی کئی فٹ اوپر چلا گیا

کراچی اور بلوچستان کے علاقوں کو پانی سپلائی کرنے والے بلوچستان کے حب ڈیم میں پانی کی سطح مکمل بھر جانے کے نشان سے بھی کئی فٹ بلند ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اور بلوچستان کے علاقوں کو پانی سپلائی کرنے والے بلوچستان کے حب ڈیم میں پانی کی سطح مکمل بھر جانے کے نشان 339 فٹ سے ساڑھے 3 فٹ بلند ہو گئی ہے، جبکہ ڈیم کے اسپل ویز سے پیر کو پانی کا انتہائی غیر معمولی اخراج ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اِس صورتِ حال سے حب ندی میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی اور انتظامیہ نے علاقے میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی ہے۔ 

واپڈا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کی رات حب ڈیم میں سطحِ آب 342 سے 343 فٹ کے درمیان تھی۔ 

واپڈا ذرائع کے مطابق یہی وجہ ہے کہ اسپل ویز سے پانی کافی تیزی سے خارج ہو رہا ہے اور ندی میں سیلابی صورتِ حال ہے، حب ندی کے اطراف کی آبادیوں سے لوگوں کا انخلاء کرایا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

علاوہ ازیں وہاں پر رہائش پذیر لوگوں کا کہنا ہے کہ حب ندی میں پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے، حب ڈیم سے اوور فلو ہونے والا پانی بند مراد کے مقام پر کراچی کے لیے بنی نئی سڑک کی گنجائش سے زائد تھا اور پل سے اوور فلو ہوکر ندی میں گر رہا تھا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق رات گئے اس پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا اور آخری وقت تک حب ندی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

Related Posts