کراچی میں بڑھتی ہوئی سردی نے ناشتہ پوائنٹس گرما دیے، صبح صبح شہری گرما گرم نہاری، پائے اور پراٹھے چنا کھانے ناشتہ پوائنٹس کا رخ کرنے لگے۔
اتوار کے دن شہریوں کی بڑی تعداد نے دوستوں اور فیملی کے ساتھ ناشتہ پوائنٹس کا رخ کیا جبکہ کئی افراد نے یہ مزے گھروں تک پہنچانے کے لیے پارسل کروائے۔ ناشتے کی یہ روایت خاص طور پر سردیوں کے دنوں میں شہریوں کے لیے ایک منفرد خوشی کا باعث بنتی ہے۔
دیکھئے تصاویر: اداکارہ سربھی چندنا کی دلکش اداؤں نے دیکھنے والوں پر جادو کردیا
موقر آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ چھٹی کے دن باہر ناشتہ کرنا نہ صرف ذائقے کے لطف کے لیے ہوتا ہے بلکہ یہ دوستوں اور فیملی کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔
خواتین نے کہا کہ یہ موقع ہمیں روزمرہ کی مصروفیات سے کچھ دیر کے لیے آزادی دیتا ہے۔
دکانداروں نے کہا کہ سردیوں میں پائے کا سالن اسپیشل ہوتا ہے، ہم دس سالوں سے سردیوں میں پائے کا سالن بناتے ہیں، لوگ پوچھ پوچھ کر جاتے ہیں کہ کب سے پائے بنانا شروع کریں گے۔
گرم کھانوں کی خوشبو اور شہر کے خوشگوار موسم نے شہریوں کو سردیوں کے دنوں میں ان لمحات کا خوب فائدہ اٹھانے پر مجبور کر دیا۔ یہ روایت کراچی کی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے، جو نہ صرف ذائقے بلکہ خوشگوار یادوں کا بھی ذریعہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








