زخمی بلی علاج کیلئے خود چل کر اسپتال پہنچ گئی، دلچسپ ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

ترکیہ میں زخموں سے چور بلی اپنی مدد آپ کے تحت سرکاری اسپتال پہنچ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق زخمی اور لنگڑا کر چلنے والی بلی اسپتال کے ایمرجنسی احاطے سے اندر آئی جس  کی ویڈیوز سی سی ٹی وی کیمروں نے ریکارڈ کرلیں۔

ترکیہ کے سرکاری اسپتال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بلی کی ویڈیوز شیئر بھی کی ہیں۔

ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی کچھ وقت تک اسپتال میں اِدھر اُدھر گھومتی رہی، کچھ دیر بعد مرد نرس کے دیکھنے پر اس کا علاج شروع کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بلی کا علاج کرنے والے ابوذر کا کہنا ہے کہ میں نے کام کے دوران بلی کو لڑکھڑاتے ہوئے اندر آتے دیکھا۔

ابوذر نے بتایا کہ بلی کو علاج کرنے کے لیے اٹھایا تو معلوم ہوا کہ اس کا پاؤں ٹوٹ چکا ہے، جس کے بعد میں نے اسے اعضاء کو سپورٹ کرنے والا آلہ لگایا۔

ابوذر کا کہنا ہے کہ کچھ دیر دیکھ بھال کے لیے بلی کو اپنے پاس ہی رکھا جس کے بعد وہ واپس چلی گئی جیسے کہ اسے راستہ معلوم تھا۔

بلی کا علاج کرنے والے کا مزید کہنا ہے کہ بلی دوبارہ کچھ دن بعد واپس آئی توا س کے پنچوں کا دوبارہ طبی معائنہ کیا گیا۔ اسپتال کے اسٹاف کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بلی کو چوٹیں کیسے آئیں۔

Related Posts