انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ پاکستان کی کسی جوہری تنصیب سے تابکاری مواد کا کوئی اخراج نہیں ہوا ہے۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی بھارتی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
عالمی ایجنسی نے بتایا کہ اُن کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور اس دوران یہ ثابت ہوئی کہ بھارتی حملوں میں پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات محفوظ رہی ہیں۔
عالمی نیوکلیئر واچ ڈاگ نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جوہری پروگرام سے تابکاری کے اخراج یا ساختی نقصان کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
بھارتی وزیر دفاع اور میڈیا نے پروپیگنڈا کیا تھا کہ انڈیا کے میزائل حملے میں پاکستان کی کیرانہ ہلز میں جوہری تنصیب کو نقصان پہنچا ہے جس کے بعد سے تابکاری ہورہی ہے۔
بھارتی وزیر دفاع نے عالمی ایٹمی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کے حوالے سے اقدامات کرے، اُن کا مطالبہ سختیوں اور پابندیوں کیلیے تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








