انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ویمن ٹیم کا ٹی 20 ورلڈکپ میں سفر تمام

تازہ ترین

تازہ ترین

کیپ ٹاؤن: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ نے پاکستان ویمن ٹیم کو 114 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر 213 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے نیٹ برنٹ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 81 رنز بنائے، اُن کی اننگز میں ایک چھکا اور 12 چوکے شامل تھے، اوپنر ڈینی ویٹ نے 59رنز اسکور کیے، ایمی جونز نے 47رنز جوڑے۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پاکستانی آل راؤنڈر ندا ڈرا نے ایک وکٹ لے کر ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی

214 ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز بُری طرح ناکام رہیں اور 9وکٹ پر صرف صرف 99رنز بناسکیں، طوبیٰ حسن نے سب سے زیادہ 28 رنز بنائے اور اس طرح چار میں سے تین میچز ہارنے کے بعد ایونٹ میں پاکستان ٹیم کا سفرختم ہوگیا۔

پاکستان کو بھارت نے پہلے میچ میں شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے آئر لینڈ کو ہرایا تھا، تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تین رنز سے شکست دی تھی۔

 

Related Posts