اسلام آباد:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ڈاکٹرعبدالقدیرخان مرحوم نے 4 اکتوبر کو آخری خط تحریر کیا تھا۔ جس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بھیجے جانے والے پھولوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ الحمداللہ میری طبیعت میں بہتری ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر نے خط میں لکھا تھا کہ مجھے خوشی ہے میرے صوبے کے وزیراعلیٰ نے مجھے یاد رکھا۔انہوں نے مزید تحریر کیا تھا کہ ایسا لگتاہے وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میرے مرنے کی اچھی خبر سننے کے انتظار میں ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








