پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اس سال اکتوبر کے وسط میں ریلیز ہونے کے بعد سے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔
ہدایت کار بلال لاشاری کی دماغی اختراع نے دنیا بھر میں 1 کروڑ ڈالر کا ہندسہ عبور کر لیا، دی لیجنڈ آف مولا جٹ یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہے۔
رواں ماہ نیٹ فلکس پر پیش کی جانیوالی فلمز اور سیریز کی فہرست
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے گھریلو باکس آفس پر 3.975 ملین ڈالر اور باقی رقم بین الاقوامی سطح پر کمائی۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ نامی فلم 1979 کی کلاسک فلم مولا جٹ کا دی میک ہے جس میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، گوہر رشید، فارس شفیع، علی عظمت، راحیلہ آغا، بابر علی، صائمہ بلوچ، نیر اعجاز، ریشم اورشفقت چیمہ شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کی بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پنجابی زبان کے ایکشن ڈرامے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو پڑوسی ملک میں ریلیز کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
دی بالی ووڈ ہنگامہ نے اپنی رپورٹ میں ایک ذریعہ کے حوالے سے کہا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ 23 دسمبر کو بھارت کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کی امید ہے۔
زی اسٹوڈیو نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی حمایت کی ہے اور اسے یقینی بنانے کے لیے کام کا عندیہ دیا ہے۔ اگلے ہفتے ایک واضح تصویر سامنے آجائے گی کہ آیا یہ فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی، اور آیا یہ 23 دسمبر یا کسی اور تاریخ پر ریلیز کی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








