نوشہرو فیروز میں دو روز قبل خاتون پر کلہاڑیوں سے حملہ کر کے اس کی دونوں ٹانگیں توڑنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کے لئے عدالت میں درخواست دی تھی جس کی بنا پر خاتون کے والد، چچا اور دیگر رشتے دار خاتون سے ناراض تھے اور خاتوں ثوبیہ شاہ کو عدالت میں دائر درخواست سے دستبردار ہونے کے لئے دھمکیاں دے رہے تھے۔
تاہم خاتون کی جانب سے درخواست واپس نہ لینے پر دو روز قبل ملزمان نے خاتون کی والدہ کے گھر پر حملہ کیا، خاتون پر کلہاڑیوں کے وار کئے جس کے نتیجے میں متاثرہ خاتون کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں، اس سفاکانہ واقعہ کے بعد مقامی پولیس نے خاتون کے والد، چچا سمیت چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








