آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کے ہارنے کی اہم وجہ سامنے آگئی، جس نے بالرز کی تمام محنت پر پانی پھیر دیا۔
کرکٹ مبصرین کے مطابق فیلڈرز کے ڈراپ کیچز کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکل گیا۔ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میں پاکستانی فیلڈرز نے کیچ نہیں گرائے، میچ گرا دیا۔
بابر اعظم، کپتان محمد رضوان، سلمان آغا اور شاہین آفریدی میزبان بیٹرز کے کیچز کو نہ تھام سکے۔ میچ کے بعد پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ کیچز ڈراپ ہوں تو جیت مشکل ہوجاتی ہے، ہمارے فیلڈرز نے اہم مواقع پر کیچ گرائے۔
خیال رہے کہ تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی۔
سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19.4 اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








