آرکنساس:امریکی ریاست آرکنساس میں شکاریوں نے تاریخ رقم کردی، دیو قامت مگر مچھ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔
جنوبی امریکی ریاست ارکنساس کے ایک شہر ڈومس میں گھڑیالوں کے شکاریوں کے ایک گروپ نے ایک بہت بڑا سرکاری ریکارڈ اپنے نام کرلیا جب وہ تقریباً 14 فٹ لمبے مگرمچھ کو پکڑنے میں کام یاب ہو گئے۔
گھڑیال پکڑنے والے شہری ٹریوس بیئرڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے بھائی اور والد کے ساتھ میریساخ جھیل میں شکار کرنے نکلے تھے۔اس دوران انہوں نے مگر مچھ کو دیکھا اور اس کو پکڑنے کی کوشش کی۔
ارکنساس گیم اینڈ فش کمیشن نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ارکنساس ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ ہے، جس کا وزن 800 پاؤنڈ، لمبائی 13 فٹ، اور 11.5 انچ ہے۔