کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم آج سے درجہ حرارت میں کمی بھی ہو گی۔
ترجمان محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت میں بتدریج کمی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ہےاور ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔ کراچی میں موسم تبدیل ہورہا ہے، گرمی کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کا درجہ حرارت 43 اعشاریہ 6 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل سن 2002ء میں اپریل کے دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 43 اعشاریہ 4 ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گذشتہ روز 74 سال بعد دوسرا بلند ترین درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔ 14 اپریل 1947ء کو اپریل کا بلند ترین درجۂ حرارت44اعشاریہ 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی، 1931 سے اب تک اپریل کا دوسرا گرم ترین دن، درجۂ حرارت43ڈگری سے تجاوز
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








