بادل کب برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں بارشوں کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں مون سون کا پہلااسپیل 2 جولائی سے بارش برسائے گا جبکہ آج شام سے مون سون ہوائیں بذریعہ تھر پارکر سندھ میں داخل ہونا شروع ہونگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 تا 5 جولائی شہرِ قائد میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز، شہری کون سی احتیاطی تدابیر اختیار کرسکتے ہیں؟

محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہوگئی ہیں اور اِس وقت شہر میں 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے۔

خیال رہے کہ آج صبح و شام کے اوقات میں بھی شہر میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Related Posts