کراچی: رمضان المبار ک کا چاند نظر نہیں آیا پاکستان میں پہلا روزہ 25 اپریل کو رکھا جائے گا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک کے کسی حصے سے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔
مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں پہلا روزہ ہفتہ 25 اپریل کو ہوگا۔واضح رہے کہ مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات آفس کراچی میں منعقد کیا گیا۔
جب کہ تمام زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کئے گئے،اس کے علاوہ اسلام آبادکی زونل کمیٹی کااجلاس وزارت مذہبی کوہسارکمپلیکس میں منعقد کیا گیا۔