دنیا بھر میں مسلمانوں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ، 2 ارب سے تجاوز کرگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

دنیا بھر میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے تجاوز کرگئی یعنی دنیا  کی 25 فیصد آبادی کا مذہب اسلام ہے۔

گلوبل مسلم پاپولیشن ویب سائٹ کے مطابق دنیا میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے بڑھ گئی ہے یعنی دنیا کی 25 فیصد آبادی کا مذہب اسلام ہے۔اس طرح عیسائیت کے بعد اسلام 8 ارب سے زائد آبادی پر مشتمل دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ براعظم ایشیا اور افریقہ کے 26 ممالک کا سرکاری مذہب اسلام ہے اور یہ دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلی والے واقعے پر مفتی مینک نے کیا کہا؟

2017ء میں شائع ہونے والی پیو ریسرچ سینٹر کی ایک رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے جوکہ بہت جلد عیسائیت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔

رپورٹ میں کی گئی پیشگوئی کے مطابق 2015 اور 2060 کے درمیان مسلمان دنیا کی مجموعی آبادی کے مقابلے میں دو گنا سے زیادہ تیزی سے بڑھیں گے اور اس صدی کے دوسرے نصف حصے میں ممکنہ طور پر اسلام دنیا کے سب سے بڑے مذہب عیسائیت کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

Related Posts