کراچی: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کے نمبر ون بیٹسمین بننے کی خوشی میں پاکستانی ٹیم نے خصوصی کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کپتان کے نمبر ون بلے باز بننے کی خوشی میں پاکستانی ٹیم نے خصوصی کیک کاٹا اور بابر اعظم کو مبارکبادیں پیش کیں۔
کیک کاٹنے کی تقریب کے دوران عقب میں موجود اسکرین پر تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنچری پر کپتان کے اظہارجشن کی تصویرکو آویزاں کیا گیا۔
تمام کھلاڑیوں نے بابر اعظم کو اس کارنامے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کی امید ظاہر کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی کو دھکیل کر پہلی پوزیشن پر بر اجمان ہوگئے ہیں۔