یہ بھی آزما کر دیکھ لیں: قومی ٹیم نے بھارت کیخلاف جیت کیلئے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرلیں

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

 جھاڑ پھونک نہیں، نہ دم درود اور نہ ہی جادو ٹونہ، ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف بھارت کیخلاف جیت کیلئے بھرپور پریکٹس کے ساتھ قومی ٹیم نے ایک منفرد راستہ اپنایا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند رکھنے اور ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

طویل عرصے سے علیل بزرگ سیاستدان چودھری شجاعت باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سربراہ منتخب، سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حوالے سے ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف اتوار کو ہونے والے اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اسپورٹس سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، ڈاکٹر راحیل نے پاکستان ٹیم کو بطور اسپورٹس سائیکولوجسٹ جوائن کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں اپنا دوسرا میچ اتوار کو دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔

Related Posts