کراچی: این ڈی ایم اے نے مون سون کے دوران احتیاطی تدابیر کیلئے مراسلہ جاری کر دیا، این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ برس مون سون کی بارشیں پنجاب اور سندھ کے بڑے شہروں میں سیلاب کا سبب بنیں،شہروں میں نکاسی آب کا ناقص نظام سیلاب کا سبب بنتا ہے۔
شہری علاقوں خصوصاً کراچی، لاہور، حیدرآباد، ٹھٹہ اور راولپنڈی میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے، اس سال محکمہ موسمیات نے اوسطاً زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








