فضائی بیڑے میں شامل کردہ نئے طیارے A320 کو آپریشنل کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فضائی بیڑے میں شامل کردہ نئے طیارے A320 کو آپریشنل کردیا گیا
فضائی بیڑے میں شامل کردہ نئے طیارے A320 کو آپریشنل کردیا گیا

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے فضائی بیڑے میں شامل کردہ نئے طیارے A320 کو آپریشنل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیا جہاز پی کے 369 بن کر اسلام آباد سے کراچی کے لیے166 مسافروں کو لے کر چار بجے روانہ ہوا۔ رجسٹریشن نمبر AP-BMV ایئربس کمپنی کا بنایا گیا طیارہ ہے جو جدید کیبن سے آراستہ ہے۔

واضح رہے کہ یہ طیارہ 6 سال کے لیے ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹرین سروس معطلی، پاکستان ریلوے نے وضاحت جاری کردی

ترجمان پی آ ئی اے کے مطابق پی آئی اے اپنے مسافروں کو آرام دہ سفر مہیا کرنے اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں

Related Posts