ڈالر کی قدر میں مزید کمی، نئی قیمت 224 روپے ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث روپیہ قدرے مستحکم ہونا شروع ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 64 پیسے تک سستا ہوگیا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 224 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 139 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، کاروبار کے دوران انڈیکس 41 ہزار490 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تجارتی خسارے میں 21 فیصد کی کمی دیکھی گئی

معلوم رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے، 7 سیشنز میں ڈالر 14 روپے 64 پیسے سستا ہوا۔

ڈالر کی قیمت میں پچھلے دنوں کی کمی کے بعد پاکستان پر 1350 ارب روپے کے قرضوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔

Related Posts