کراچی: سول ہسپتال میں اسٹاف نرس نے مریضہ کو بے ہوشی کا انجیکشن لگا کر لوٹ لیا۔
ملزمہ نے 17 مارچ کو سول ہسپتال کے کارڈیو وارڈ میں داخل مریضہ کو لوٹا تھا، متاثرہ خاتون نے سول ہسپتال انتظامیہ کو واقعے کے بارے میں شکایت کی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ ملزمہ تک پہنچ گئی، ملزمہ لیب کورٹ پہن کر ہسپتال آئی تھی۔
کراچی میں موبائل شاپ پر مسلسل تیسری ڈکیتی،ملزمان دکان کا صفایا کرگئے
متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ کے اندراج پر پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار سٹاف نرس کے بیگ سے بیہوشی کے انجیکشن اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے طارق روڈ پر مزاحمت پر ایک اور بے گناہ شہری کو موت کی نیند سلا دیا گیا، مسلح ملزمان نے نئی 125 موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر 65 سالہ بزرگ شہری عبدالرحمان کو گولی مار دی۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے، ویڈیو میں بزرگ شہری کو موٹرسائیکل پر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
شہری جیسے ہی موٹرسائیکل پارک کرنے لگا2ملزمان پیچھے سے آئے، ایک ملزم نے موٹرسائیکل کی چابی نکالنے کی کوشش کی جس پر بزرگ شہری نے ملزم کو ہاتھ مارا تو ملزم نے بھی مکا ماردیا۔
ہیلمٹ پہنا ہوا ملزم غصے میں واپس گیا اور اپنے ساتھی سے پستول چھینا پھربزرگ شہری کی جانب نشانہ لے کر گولی چلا دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








