اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والا آج خود کٹہرے میں ہے، الیکشن کمیشن کے تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی تمام تنظیمیں اور پارلیمنٹیرینز پرامن طور پر الیکشن کمیشن سے اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلیں۔
ن لیگ کی تمام تنظیمیں اور پارلیمنٹیرئینز پرامن طور پر الیکشن کمیشن سے اظہار یکجہتی کریں، الیکشن کمیشن کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلیں، اللہ کا شکر ادا کریں کہ فتنہ ایکسپوز ہوا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آج عمران خان کو چور ثابت کر دیا ہے۔ اس کو دوسرے ممالک نے ملک کی عزت کی خاطر تحائف دیئے، ابھی تو اربوں روپے کا حساب باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہتا ہے میں سیاسی مخالفین کے ساتھ بیٹھنے کی بجائے خودکشی کو ترجیح دوں گا، کیا یہ جمہوری رویہ ہے؟ ایسا شخص لیڈر بننے کے قابل نہیں، عمران خان کسی بیرونی ایجنڈے پر کارفرما ہے، ہر پاکستانی کو اس فتنے کی شناخت کرنی چاہئے، اس فتنے نے قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
پنجاب پولیس، آئی جی، چیف سیکرٹری سے کہنا چاہتا ہوں چورکے بجائے ریاست کے ساتھ کھڑے ہوں، بنی گالہ میں چور ٹولہ اکٹھا ہوگیا ہے۔ عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا۔ اس نے قوم کو 50 ارب کا ٹیکہ لگایا۔
مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان کا ملک بھر میں احتجاج
وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ فتنہ خان کو الیکشن کمیشن نے چورثابت کردیا ہے، دوسروں کو چور کہنے والا آج خود کٹہرے میں ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








