واحد عرب اسلامی ملک جس کی ایئرلائن آج بھی اسرائیل کیلئے پروازیں جاری رکھے ہوئے ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو عربین بزنس

اسرائیل کی جانب سے فلسطین اور لبنان پر مسلط جنگ کے بعد تل ابیب کا انٹرنیشنل بین گوریان ائیرپورٹ پر بین الاقوامی پروازیں نہ ہونے کے برابر ہے۔ متعدد ممالک نے سیکورٹی کے باعث تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں لیکن ایک عرب اور اسلامی ملک ایسا ہے جس کی ایئر لائن آج بھی باقاعدگی سے اپنے سروسز جاری رکھے ہوئی ہے۔

جی ہاں یہ کوئی اور ملک نہیں، خلیج کا عرب اسلامی ملک عرب امارات ہے، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ امارات اور اسرائیل میں کس قدر گہرے تعلقات ہیں، امکان ہے کہ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی اسرائیل اور امارات کے درمیان سفارتی تعلقات میں نیا موڑ آئے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق اسرائیل کی بار ایلان یونیورسٹی کے پروفیسر جوشوا نے کہا کہ واحد اماراتی ایئر لائنز ہے اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس فراہم کررہی ہے۔

اماراتی ایئر لائن سے منسلک فلائی دبئی روازنہ کی بنیاد پر اسرائیلی ایئر پورٹ پر لینڈ کرتی ہے۔ دیگر رعایتی ایئرلائنز نے تل ابیب کے لیے اپنے آپریشنز معطل کردیئے ہیں لیکن ابوظہبی کی اتحاد ایئرلائن کا اسرائیل کے آپریشن فعال ہے۔

واضح رہے کہ امارات نے 2020 میں اسرائیلی کو سفارتی سطح پر تسلیم کیا تھا اور اس کے بعد سے فلائٹس کے شیڈول کو برقرار رکھنا ضروری ہوگیا۔ اس کے نتیجے میں فلائی دبئی کی مالی اثاثوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ اکتوبر سے تاحال فلائی دبئی نے اسرائیل کے لیے 1800 سے زائد فلائٹس کی اور مجموعی طور پر 77 منسوخ ہوئیں۔ فلائی دبئی نے صرف ستمبر میں اسرائیل کے لیے 200 فلائٹس کیں۔

Related Posts