لاہور:پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کراچی کے بجائے استنبول میں ہو گی،پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ گانے والے فنکار ترکی پہنچ گئے جہاں افتتاحی تقریب ریکارڈ کر کے نشر کی جائے گی۔
پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب پاکستان کے بجائے دوسرے ملک میں رکھنے کے حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔اس حوالے سے شائقین کا ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے۔
تاہم اب چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا بھی اس حوالے سے کہاکہ کووڈ کی وجہ سے پی ایس ایل کی کوئی باضابطہ افتتاحی تقریب نہیں ہو گی۔افتتاحی تقریب کی ریکارڈنگ چلائی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی ریکارڈنگ کوئٹہ میں بھی کی گئی ہے، ٹیکنیشنز اور بہتر پروڈکشن کوالٹی کے سبب فنکار بیرون ملک گئے۔