اپوزیشن کے پاس اب تک 200 اراکین موجود ہیں،سعید غنی

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان نے عارف نقوی کی کمپنی کو 28 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا، سعید غنی
عمران خان نے عارف نقوی کی کمپنی کو 28 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا، سعید غنی

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ منحرف اراکین کی تعداد زیادہ ہے، اپوزیشن کے پاس اب تک 200 اراکین موجود ہیں۔

کراچی سے جاری ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ 172 کا نمبر اتحادیوں کے ساتھ عمران کے پاس نہیں ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ 4 منحرف اراکین واپس آگئے لیکن ایسا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جھوٹ بہت اعتماد سے بولتے ہیں، پہلے کہا ٹرمپ کارڈ ہے وہ بدل گیا، سرپرائز کے بعد خط سامنے آگیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ ایمنسٹی جو لیتے ہیں وہ چور ہوتے ہیں، قومی خزانہ واپس لانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنائی گئی تھی۔

سعید غنی نے کہا کہ کل پوری قوم نے مایوس عمران نیازی کا رونا دھونا سنا، ایک گھنٹے بعد عمران خان نے کہا کہ سنجیدہ بات کرنے لگا ہوں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ایک حقیقت ہے، ان کو ووٹ پڑتا ہے جس کو تسلیم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ نے وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

شہید محترمہ بینظیر بھٹونے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کا ایک عسکری اور ایک سیاسی ونگ ہے، اس کا قطعی مطلب نہیں کے ایم کیو ایم کے کچھ لوگ دہشتگردی کریں۔

Related Posts