اِن پاکستان دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے دور رہیں، جانئے یہ کہاں کہاں سے چلائے جا رہے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

اداروں نے ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم چلانے والے اکاؤنٹس کا پتا لگالیا، جو وسطی ایشیا اور بھارت سے چلائے جارہے ہیں ان میں سے 33 سرگرم ہیں۔

 نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے 22 سوشل میڈیا اکاؤنٹس فتنہ الخوارج کی جانب سے چلائے جارہے ہیں جبکہ 11 سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان مخالف عناصر چلارہے ہیں۔

مفتی نورولی اور غازی میڈیا نیٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ فتنہ الخوارج کے عناصر افغانستان میں بیٹھ کر چلارہے ہیں جبکہ احسان اللہ احسان اور اسلام آباد پوسٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں۔

اسی طرح الحسن محمود اور سید آر ساحل کے ناموں سے اکاؤنٹ افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلارہے ہیں، شہید مدثر اور پتراز ستریورکہ ناموں کے اکاؤنٹس بھی افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وائس آف ہندوکش، مثنی ابن حارثہ، حسان بدر، جاہد مبارز اور خراسان ابن العربی کے ناموں سے اکاؤنٹ افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلارہے ہیں۔

صدائی ہندوکش افغانستان، نقطہ، سنٹرل ایشیا، رحمت اللہ کا تاوازئی، الشریعہ انصار پاکستان، سربکف مہمند، خراسان بلیٹن نامی اکاؤنٹس وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں۔

میر یار بلوچ اور نگہت عباس کے ناموں سے پاکستان مخالف اکاؤنٹ انڈیا سے بیٹھ کرچلائے جارہے ہیں، کا نفلیکٹ مانیٹر، پاکستان ان ٹولڈ، رایان، وار ہاریزن، دی ڈیلی ملاپ، فردوس خان، ورلڈ اپ ڈیٹ، امیزنگ وول بھارت میں بیٹھ کرچلائے جارہے ہیں جبکہ براک لینسر کے نام سے سوشل میڈیا پر موجود اکاؤنٹ کو وسطی ایشیا سے چلایا جارہا ہے۔

Related Posts