ہم نے افغانستان پر حملہ نہیں کیا، ہم حملہ کرتے ہیں تو علانیہ کرتے ہیں، پاک فوج

تازہ ترین

تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، فائل فوٹو

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان پر حملہ نہیں کیا، ہم حملہ کرتے ہیں تو بتا کر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی دہشت گردی کے خلاف ہے۔ افغان عوام کے خلاف نہیں۔ جنرل (ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل ایک قانونی اورعدالتی عمل ہے، قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہییں۔

یہ بات ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔

افغانستان پر حملے سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب دیا کہ ہم کھلم کھلا اعلان کرتے ہیں جب حملہ کرتے ہیں۔ افغان سرحد سے دہشت گردی کا سلسلہ ختم نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف کمیٹیاں بنی ہوئی ہیں، فوج کے نمائندے بھی ان کمیٹیوں کاحصہ ہیں، معیشت کے خلاف جو گٹھ جوڑ بن رہاہے بلوچستان حکومت اس کے خلاف کام کررہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت پوری طرح عمل درآمد کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل ایک قانونی اورعدالتی عمل ہے، کورٹ مارشل معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، جیسے ہی عمل درآمد ہوگا اس پر کوئی فیصلہ آئے گا ہم آپ کو بتائیں گے۔

Related Posts