کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے کاروباری روز (منگل)کے دوران بھی تیزی کی صورتحال دیکھنے کو ملی، 100 انڈیکس 199.74پوائنٹس بڑھ گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا رحجان برقرار ہے، کاروباری دوسرے روز کے دوران ٹریڈنگ کا آغاز محتاط انداز میں ہوا، صبح دس بجے تک انڈیکس میں 10.38 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔
دن 12 بجے تک انڈیکس میں 174.05 پوائنٹس کا بڑھاوا دیکھنے کو ملا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 46398.01 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر مذکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 199.74 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 46287.38 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا اس دوران 34 کروڑ 15 لاکھ 73 ہزار 515 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 40 ارب سے زیادہ کا فائدہ ہوا۔