اسٹاک مارکیٹ،سرمایہ کاروں کے59ارب ڈوب گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کے59ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کے59ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے دن بھی مند ی کی صورتحال دیکھنے کو ملی، کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس گھٹ گیا اورانڈیکس45500پوائنٹس سے کم ہو کر45200پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے59ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے سے گھٹ کر78کھرب روپے پر آگیا۔

کاروباری مندی کی وجہ سے67.89فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے ابتدائی سیشن میں انڈیکس 342پوائنٹس بڑھ گیا۔

تاہم منافع کا عنصر غالب آنے اور بڑے پیمانے پر حصص کی فروخت سے کاروبار کے اختتام سے قبل انڈیکس514پوائنٹس لوز کر گیا تھا۔ماہرین کے مطابق ٹیکنالوجی، بینکنگ، ریفائنری اور سیمنٹ سیکٹر کو دھچکا لگا جس کی وجہ سے نہ صرف مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 300.36پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس45597.24پوائنٹس سے گھٹ کر45296.88پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 218.45پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 18028.99پوائنٹس سے کم ہو کر 17810.54پوائنٹس پر بند ہوا۔

جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31147.48پوائنٹس سے کم ہو کر30940.56پوائنٹس پر آ گیا،کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 59ارب35کروڑ8لاکھ91ہزار16روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب32ارب8کروڑ72لاکھ88ہزار801روپے سے کم ہو کر78کھرب 72ارب73کروڑ63لاکھ97ہزار785روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 12ارب روپے مالیت کے44کروڑ37لاکھ77ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو17ارب رپے مالیت کے58کروڑ37لاکھ32ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 514کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے143کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،349میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts